Dr.Waqar Ahmad Shah ڈاکٹر وقار احمد شاہ

Dr.Waqar Ahmad Shah Former Cabinet Minister U.P.Govt.
ڈاکٹر وقار احمد شاہ کی پیدائش 06،جولائی 1943ء میں محلہ قاضی پورہ شہر بہرائچ میں شہر کے ایک معروف خاندان میں ہوئی۔ آپ کے والد کا نام خواجہ قمرالدین تھا۔

ابتدائی حالات

ڈاکٹر وقار احمد شاہ کی ابتدائی تعلیم بہرائچ میں ہی ہوئی ۔اور ڈاکٹری کی تعلیم آپ نے کانپور یونیورسٹی سے مکمل کی ۔ ابتدائی دنوں میں آپ نے شہر کے ایک پرائمری اسکول میں کچھ دنوں تک تدریس کا کام انجام دیا ۔ 1975ء سے 1982ء میڈکل آفیسر کے طور پر کام کیا ۔ پھر اپنی ڈاکٹری کی پریکٹس کرنے لگے بعد میں درگاہ کے اسپتال سے منسلک ہوگئے۔آپ کی کلینک آج بھی شہر کے قلب میں موجود ہے۔آپ 1976ء سے انڈین میڈکل ایسوسی ایشن بہرائچ شاخ کےممبر ہے۔شہر کے مشہور کالج آزاد انٹر کالج کے مینجر رہے۔ریڈکراس بہرائچ کے سرپرست ہے۔ مہاراج سنگھ انٹر کالج کی انتظامیہ کے ممبر ہے۔ ضلع آئی رلیف کمیٹی کے ممبر رہے۔اس طرح آپ بہت سی تنظیموں سے آپ وابستہ ہیں۔

سیاسی سفر

ڈاکٹر وقار احمد شاہ ضلع بہرائچ کے ایک عظیم سیاسی رہنما ہے۔آپ کا سیاسی سفر جنتا دل پارٹی سے شروع ہوتا ہے جب آپ 1989ء میں جنتا دل کی جیل بھرو تحریک میں ایک دن کے لئے جیل بھیجے گئے۔ آ پ نے مسلسل 5بار بہرائچ صدر اسمبلی حلقہ سے انتخاب میں فتح حاصل کی ہے جو ایک ر یکاڑ ہے ۔آپ پہلی بار 1993ءکے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ بہرائچ صدر اسمبلی سیٹ پر منتخب ہوئے ۔ 1993ء میں سماجوادی پارٹی ودھان منڈل دل کے قیم رہے۔ 1993-94ء میں لوک لیکھا سمیتی کے ممبر رہے ۔1996ء میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں دوسری بار فتح حاصل کی ۔ 1996ءسے2003ء تک سماجوادی پارٹی ودھان منڈل دل کے مکھ ستیچک رہے۔1997-1998ء میں سوال جواب کمیٹی میں ممبر رہے ۔2002ء میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر مسلسل 3 مرتبہ بہرائچ صدر اسمبلیسیٹ پر منتخب ہوئے۔2002ء سے2003ء تک ادھشٹاتا منڈل کے ممبر رہے۔نومبر 2003ء میں اتر پردیش اسمبلی کے نائب صدر منتخب ہوئے [8]اور اس عہدے پر مئی 2004ء تک فایز رہے۔ مئی 2004 ءسے جولائی 2004ء]][9] تک اتر پردیش اسمبلی کے کارگزار صدر بھی رہے ۔اگست2004ءمیں کبینیٹ وزیر برائے محنت و روزگار بنائے گئے اور مئی 2007ء تک اس عہدے پر فایز رہے۔ مئی 2007ءمیں ہوئے اسمبلی الیکشن میں مسلسل 4مرتبہ بہرائچ صدر اسمبلی سیٹ پر منتخب ہوئےَ َ 2007ء سے 2012ءتک سماجوادی پارٹی ودھان منڈل دل کے نائب رہنما رہے۔ 2012ء میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں مسلسل 5 مرتبہ بہرائچ صدر اسمبلی سیٹ پر منتخب ہوئے اور ایک بار پھر کابینی وزیر برائے محنت و روزگار بنائے گئے ۔ڈاکٹر وقار احمد شاہ شدید بیمار ہونے کی وجہ سے 2014ء میں آپ کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا ۔

ترقیاتی کام

آپ نے بہرائچ میں کئی ترقیاتی کام کئے خاص طور پر سڑک اور بجلی پانی کے شعبۂ پر کام کیا ۔ضلع استپتال کو جدید سہولیات سے سنوارا ۔بچوں کے لئے ایک الگ وارڑ بنوایا جس سے بیمار بچوں کے علاج میں کافی سہولت ہوئی۔ ضلع خواتین اسپتال میں بھی جدید سہولیات سے مجیزنی کیا ۔ایک میڈیکل کالج کو پاس کرایا جس کا کام ابھی ہونا باقی ہے۔

حوالہ جات

* اتر پردیش اسمبلی پروفائل
* اتر پردیش اسمبلی ویب سائٹ
  • آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا اردو

Comments

Popular posts from this blog

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ- جنید احمد نور

Bahraich Great Freedom Fighters (Hindi and English)