Posts

Showing posts from January, 2020

اخبار الانصار بہرائچ

Image
اخبار الانصار بہرائچ قاضی اطہر مبارکپوریؒ اور بہرائچ کا سفر خود انکی قلم سے بحوالہ ماہنامہ ضیاءالاسلام قاٰضی اطہر مبارکپوری نمبر     قیام لاہور کا پورا دور ملک میں سخت انتشار،بے چینی اور فتنہ و فساد سے پُر تھا،ملک کی تقسیم طے ہوچکی تھی،تفصیلات طے ہورہی تھیں،بلکہ 15 اگست 1947ء کی تاریخ بھی مقرر ہوچکی تھی، مولانا فارقلیط نےکہاکہ تقسیم کے وقت امرتسراور لاہور میں فسادات کا خطرہ ہے، اس لئے ہم لوگوں کو یہاں سے وطن چلا جانا چاہئے ،جب سکون ہوگا تو واپس آجائیں گے،ان کو اندازہ نہیں تھا کہ تقسیم ملک اس طرح ہو جائے گی کہ دونوں ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے،چنانچہ پہلے میں چلا آیا ،بعد میں فارقلیط صاحب بھی گئے ،اس کے بعد وہ اخبار الجمعیتہ سے منسلک ہو گئےاور میں بیکار رہا،جگہ کی تلاش میں مدرسوں کا چکر کاٹا مگر کہیں کام نہیں چلا،اسی میں چار پانچ مہینے گزر گئے،سخت پریشانی تھی،مدرسے والے کہتے تھے کہ وہ باہر    رہ چکے ہیں اس لئے جب بھی موقع پائیں گے پڑھانا چھوڑ دیں گے۔        اس دور میں مولانا محفوظ الرحمٰن نامی مبارک پور آئے ،وہ یو پی کی پہلی کانگریسی حکومت کے پارلیمنٹری   سکریٹری

شاہ بدیع الدین احمد قطب المدار ؒ

Image
  شاہ    بدیع الدین احمد قطب المدار ؒ  6 اپریل 2019ء کو شاہ   بدیع الدین احمد قطب المدار ؒ    کی درگاہ پر حاضری دینے کا شرف حاصل ہوا ۔آپ کی درگاہ ضلع کانپور نگر کے قصبہ مکن پور میں واقع ہے۔مکن پور   آل سادات کی بستی ہے۔آپ کے پیروں مداری کہلاتے ہیں۔   شاہ   بدیع الدین احمد قطب المدار ؒ سلسلہ مداریہ   طیفوریہ کے بانی تھے۔                       شاہ   بدیع الدین احمد قطب المدار ؒ کی   ولادت    یکم ؍شوال 242ھ کو ملک شام   کے قدیم اور مشہور   شہرحلب میں ہوئی ۔آپ کے والد کا نام سید قدوۃالدین علی حلبی اور والد کا نام سیدہ فاطمہ ثانیہ عرف بی بی ہاجرہ تھا۔آپ   حسنی حسینی سادات   میں سے ہیں۔   آپ والد ہ کی طرف سے حسنی اور والد   کی طرف سے حسینی تھے۔ مرتب   سوانح حیات زندہ شاہ مدار     لکھتےہیں کہ   آپ کی عمر جب چار سال چار ماہ اور چار دن کی ہوئی   تو آپ کے والد نے رسم بسم اللہ   خوانی کے لئے حضرت حذیفہ مرعشی شامی جو اپنے وقت کے بہت بڑے عالم   تھے   ان کی خدمت میں پیش کیا ۔استاد محترم   نے اپنا پورا حق ادا کیا   ۔ابتدائی تعلیم سے لیکر شریعت کے تمام علوم و فنون سےآ