Posts

Showing posts from September, 2019

بہرائچ کے اولین اردو شاعر شاہ نعیم اللہ بہرائچی خلیفہ حضرت مرزا مظہر جان جاناں شہیدؒ

Image
بہرائچ اور اردو ادب از : جنید احمد نور بہرائچ بتاریخ ۲۰/ستمبر ۲۰۱۹ء عجب فیض و تاثیر صحبت میں ہے  جو ہر سو وہاں غرق نسبت میں ہے تو کر شکر  حق کا نعیم ؔ اللہ  ملا مرشد پاک مظہر سا شاہ شاه نعیم ؔ اللہ  بهرائچی حضرت مرزا مظہر جان جاناں شہیدؒ بہرائچ میں اردو ادب کی تاریخ تقریباً ۲۰۰ سال قدیم ہیں ۔تحقیق کے مطابق شاہ نعیم اللہ صاحب بہرائچی ؒ  کو بہرائچ کا پہلا اردو شاعر ہونے کا شرف حاصل ہیں ۔شاہ نعیم اللہ صاحب کا کلام آج بھی  آپ کے خانوادے کے پاس محفوظ ہے۔ شاہ نعیم اللہ صاحب کے استاد مشہور صوفی بزرگ اور ارو ادب کے عظیم شاعر حضرت مرزا مظہر جان جاناں  شہید ؒ تھے۔ سید ظفر احسن بہرائچی صاحب لکھتے ہیں :   خانقاہ حضرت مرزا مظہر  جان جاناں ؒ میں جہاں ایک  طرف متصوّفانہ تعلیم وتربیت کا سلسلسہ جاری تھا ،وہیں دوسری طرف شعر وشاعری کے بھی چرچے ہوا کرتے تھے۔اس شغل میں قاضی ثنا ءاللہ پانی پتی،شاہ نعیم اللہ بہرائچی،شاہ غلام علی دہلوی ،مولوی  ثنا ءاللہ سنبھلی ۔مولوی غلام یحیٰ بہاری ،انعام اللہ خاں یقینؔ،خواجہ احسن اللہ بیانؔ محمد فقیہ دردمندؔ  ہیبت اللہ خاں قلی حسرتؔ پیش و