امامانِ عیدین مرکزی عیدگاہ شہر بہرائچ کا مختصر تعارف
امامانِ عیدین مرکزی عیدگاہ شہر بہرائچ کا مختصر تعارف از جنید احمد نور Juned Ahmad Noor 19-03-2026 شہر بہرائچ کی مرکزی عیدگاہ کو دینی، علمی اور روحانی اعتبار سے ہمیشہ ایک نمایاں مقام حاصل رہا ہے۔ یہاں نمازِ عیدین کی امامت ایسے اہلِ علم اور اہلِ تقویٰ حضرات کے سپرد رہی جنہوں نے نہ صرف دینی خدمات انجام دیں بلکہ شہر کی مذہبی و روحانی زندگی کی رہنمائی بھی کی۔ ذیل میں مرکزی عیدگاہ بہرائچ کے چند ممتاز ائمۂ عیدین کا مختصر تعارف پیش کیا جاتا ہے۔ حضرت مولانا حکیم سید محمد عبدالباری نقشبندی مجددی مظہری نعیمی بہرائچی رحمہ اللہ حضرت مولانا حکیم سید محمد عبدالباری نقشبندی مجددی مظہری نعیمی بہرائچی رحمہ اللہ، مولوی سید عبد الخالق بہرائچی رحمہ اللہ کے فرزند تھے اور شہر بہرائچ کی مرکزی عیدگاہ کے سابق امام عیدین تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے چچا حضرت سید عبد الرحمٰن نقشبندی مجددی مظہری نعیمی بہرائچی رحمہ اللہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے لکھنؤ تشریف لے گئے جہاں اس زمانے کے نامور علماء سے علم حاصل کیا۔ آپ کے اساتذہ میں سید عین القضاء حیدرآبادی ثم لکھنوی رحمہ اللہ (بانی مدرسہ عالیہ ...