مولاناحکیم محمد فاروق نقشبندی مجددی مظہری بہرائچیؒ
مولانا محمد فاروق نقشبندی مجددی مظہری بہرائچی ؒ [1] حضرت مولانا حکیم حافظ حاجی محمد فاروق نقشبندی مجددی مظہری بہرائچی ؒ ۲۹؍ شعبان ۱۳۰۳ھ مطابق ۲۲؍ مئی ۱۸۸۶ء کو آستانہ عالیہ حضرت مولنا سید نعیم اللہ شاہ بہرائچیؒ (خلیفہ اجل حضرت مرزا مظہر جان جاناں شہید دہلویؒ)نزد مونسری مسجدمحلہ بڑی ہاٹ شہر بہرائچ کے مقام پر طلوع ہوا جن کی نورانی کرنوں سے کائنات عالم کا ذرہ ذرہ جگمگا اٹھا۔آپ کے والد ماجد سید حامد علیؒ ایک درویش صفت بزرگ تھے۔آپ کی والدہ بھی دیندار، وصلوٰۃ اور بلند پایہ کی بزگہ تھیں۔جو حضرت مولانا سید ابو محمد نقشبندی بہرائچیؒ کی ہمشرہ عزیزہ تھیں۔ تھیں۔ان کے آغوش میں آپ نے پروریش پائی ۔ابھی آپ چند سالوں کے تھے کہ آپ کے والد محترم کا سایہ سر سے اٹھ گیا ۔آپ کی پروریش کا گراں بار آپ کے ماموں کے کاندھوں پر آ پڑا۔جو اپنے زمانہ کے بلند پایہ بزرگ اور ولی کا مل تھے۔آپ کی ابتدائی تعلیم گھر میں اپنے ماموں کے زیر نگرانی ہوئی،ان کی آ پ پر خاص نظرعنایت تھے۔ بیح...