حاجی سید سلیم احمد
الحاج سید سلیم احمد نقشبندی مجددی مظہریؒ ناموران بہرائچ کے سلسلے کی ایک کڑی الحاج سید سلیم احمد نقشبندی مجددی مظہریؒ بھی ہیں جن کی وفات کو ہوئے تقریباً 24 سال ہو رہے ہیں لیکن آج بھی آپ کے نام نامی کی دھوم ہے۔آپ کا نسبی تعلق بہرائچ کےایک ایسے علمی خانوادے سے ہے جہاں صدیوں سے جید بزرگ و عالم ہوتے رہے ہیں۔آپ کے والد مولانا سید کلیم احمد ندوی ؒ تھے جو مولانا علی میاںؒ کے استادوں میں تھے۔ سید سلیم صاحب بھی اسی علمی روایت کے امین تھے۔آج حاجی سید سلیم احمد صاحب کی یوم ولادت ہے اس مناسبت سے یہ سوانحی تذکرہ پیش کیا جا رہا ہے۔ جو میری کتاب ’’تذکرۂ مشاہیر بہرائچ‘‘ سے نقل ہے۔ (جنید احمد نور) بہرائچ نام۔الحاج سید سلیم احمد نقشبندی مجددی مظہریؒ نام والد۔الحاج سید کلیم احمدنقشبندی مجددی مظہری ندویؒ نام والدہ۔مسماۃ سیدہ تفضیل النساء ؒ(آپ کا تعلق خانوادۂ شاہ نعیم اللہ بہرائچیؒ سے تھا) تاریخ ولادت۔15؍ اگست 1929ء جائے ولادت۔محلہ قاضی پورہ شہر بہرائچ تاریخ وفات۔26؍اکتوبر 1997ء مطابق 4 رجب المرجب1419ھ جائے وفات۔محلہ قاضی پورہ شہر بہرائچ مدفن۔احاطہ حضرت شاہ نعیم اللہ بہرائچیؒ...