مولانا سید اسلم شاہؒ بہرائچی ایک تعارف

احاطہ شاہ نعیم اللہ المعروف بہ احاطہ اسلم شاہ میں واقع مولانا اسلم شاہ ؒ کی قبر مبارک


مولانا سید اسلم شاہؒ کی پیدائش 1905 ء میں شہر بہرائچ کے مشہور و معروف خاندان میں ہوئی تھی۔آپ خاندانِ شاہ نعیم اللہ ؒ بہرائچی کے چشم و چراغ تھے۔۔آپ کے والد حضرت شاہ الحسن ؒ اپنے وقت کے مشہور و معروف بزرگ ہوئے ۔آپ خانقاہ نعیمیہ کے سجادہ نشین تھے۔
خانقاہ نعمیہ بہرائچ

حالات
آپ نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ۔مزید تعلیم دارالعلوم ندوۃ العلماء سے حاصل کی تھی۔ بہرائچ و اطراف ضلع بہرائچ میں سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ مظہریہ نعیمیہ کی اشاعت میں آپ اہم کردار تھا۔آپ کے سیکڑوں مرید تھے۔خاص طور پر بہرائچ ،گونڈہ شہروں ۔ مولانا اسلم شاہؒ نے دارالعلوم ندوۃ العلماء سے سند فراغت حاصل اس کے بعد ارباب دارالعلوم ندوۃ العلماءنے بحیثیت مدرس انہیں آج کے پاکستان کے کوہاٹ(صوبہ سرحد؍خیبر پختونخوا ) بھیج دیا ۔ وہاں 12 سال تک تدرسی خدمات انجام دینے کے بعد 1938ء میں وہاں سے مستعفی ہو کر بہرائچ اپنی خاندانی خانقاہ میں زیب سجادہ ہوئے۔مولانا محمد ادریس ذکاؔ گڑہولوی اپنے پیر قطب القطاب حضرت مولانا محمد بشارت کریم ؒ کی حیات،مکتوبات اور ملفوظات وغیرہ مبنی تصنیف ’’جنت الانوار‘‘ میں مولانا اسلم شاہ ؒ کے تعارف میں لکھتے ہیں ’’آپ مشہور بزرگ مولانا بشارت کریم ؒ کے مرید اور خلیفہ تھے۔کوہاٹ میں ملازمت کے زمانہ ہی میں مولانا موصوف کی گڑہول آمد و شد شروع ہو ئی ۔مولانا نہایت خموشی کے ساتھ گڑہول میں اپنی حاضری کے حالا ت و کیفیات درج کرتے رہے مگر اس کی خبر سوائے ان کے خاص عزیزوں کے دوسروں کو نہ تھی۔مولانا کے انتقال کے بعد ان کے ایک عزیز خاص نے اس بیاض سے سارے مضامین نقل کر کے بھیجے ہیں۔جو قول ِ اسلم کے نام شائع ہوا اسی کتاب میں شامل ہے۔
وفات
مولانا اسلم شاہ ؒ کی وفات 29 ذی الحجه 1390 ھ مطابق 07 مارچ 1970 ءکو مولسری مسجد واقع گھر پر ہوئی ۔آپ کی تدفین احاطہ شاہ نعیم اللہ ؒ بہرائچی واقع خاندانی قبرستان میں ہوئی۔

جنت الانوار مطبوعہ 1989
 بہرائچ ایک تاریخی شہر از جنید احمد نور 

Comments

Popular posts from this blog

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ- جنید احمد نور

Bahraich Great Freedom Fighters (Hindi and English)