بہرائچ اردو ادب میں -۱
بہرائچ اردو ادب میں -1 جنید احمد نور بہرائچ ہندو نیپال سرحد پرکوہستان ہمالیہ کی مینوسوادوادی میں آباد ایک چھوٹا سا ضلع ہے۔گھاگرا ،راپتی ندی،سرجو اور ان کی معاون ندیوں سے سیراب یہ زرخیر اور مردم خیز علاقہ تاریخ کے ہر دور میں ایک خصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے۔اس کے وسیع اور گھنے جنگلات،اس کے سر سبز لہلہاتے ہوئے کھیت اورمعطر اور شاداب وادیاں باہر سے آنے والوں کے لئے سامان دل فریبی اور سامائیہ سکون و راحت فراہم کرتی رہی ہیں۔بہرائچ ہی وہ سرزمین ہے جس کوحضرت سیدسالار مسعود غازی رحمہ اللہ(خواہر زادے سلطان محمود غزنوی)نے اپنے قیمتی خون کے قطروں سے سیراب کیا اور اپنے ہزاروں ساتھوں کے ساتھ اس سرزمین کو شہیدوں کا مسکن بنا دیا اور تاریخ میں بہرائچ کا نام درج کرادیا۔سید صاحب کے ساتھوں میں اکثر اولیاء اللہ تھے جو سرزمین بہرائچ میں جام شہادت نوش فرماکرسرخرو ہوئے۔ ...

Comments
Post a Comment