بہرائچ کے اولین اردو شاعر شاہ نعیم اللہ بہرائچی خلیفہ حضرت مرزا مظہر جان جاناں شہیدؒ

بہرائچ اور اردو ادب
از : جنید احمد نور
بہرائچ
بتاریخ ۲۰/ستمبر ۲۰۱۹ء

عجب فیض و تاثیر صحبت میں ہے
 جو ہر سو وہاں غرق نسبت میں ہے
تو کر شکر  حق کا نعیم ؔ اللہ
 ملا مرشد پاک مظہر سا شاہ

شاه نعیم ؔ اللہ  بهرائچی
حضرت مرزا مظہر جان جاناں شہیدؒ


بہرائچ میں اردو ادب کی تاریخ تقریباً ۲۰۰ سال قدیم ہیں ۔تحقیق کے مطابق شاہ نعیم اللہ صاحب بہرائچی ؒ  کو بہرائچ کا پہلا اردو شاعر ہونے کا شرف حاصل ہیں ۔شاہ نعیم اللہ صاحب کا کلام آج بھی  آپ کے خانوادے کے پاس محفوظ ہے۔ شاہ نعیم اللہ صاحب کے استاد مشہور صوفی بزرگ اور ارو ادب کے عظیم شاعر حضرت مرزا مظہر جان جاناں  شہید ؒ تھے۔
سید ظفر احسن بہرائچی صاحب لکھتے ہیں : 
 خانقاہ حضرت مرزا مظہر  جان جاناں ؒ میں جہاں ایک  طرف متصوّفانہ تعلیم وتربیت کا سلسلسہ جاری تھا ،وہیں دوسری طرف شعر وشاعری کے بھی چرچے ہوا کرتے تھے۔اس شغل میں قاضی ثنا ءاللہ پانی پتی،شاہ نعیم اللہ بہرائچی،شاہ غلام علی دہلوی ،مولوی  ثنا ءاللہ سنبھلی ۔مولوی غلام یحیٰ بہاری ،انعام اللہ خاں یقینؔ،خواجہ احسن اللہ بیانؔ محمد فقیہ دردمندؔ  ہیبت اللہ خاں قلی حسرتؔ پیش و پیش تھے۔  
مقبرہ حضرت شاہ نعیم اللہ بہرائچیؒ خلیفہ حضرت مرزا مظہر شہید ؒواقع بہرائچ 

   حضرت شاہ نعیم اللہ  بہرائچی نے اپنے چار سالہ قیام دہلی کے دوران اپنے پیر ومرشد حضرت مرزا مظہر ؔجان جاناں  سے تصوف کے رموزو نکات کے ساتھ شعر گوئی کی بھی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے ۔آپ نے  اردو میں معتدد مثنویاں کہی ہیں۔حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی ؒ اور حضرت شاہ محمد عاقل سبزپوش چشتی ؒ کے قادریہ شجرہ کو فارسی میں نظم کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ- جنید احمد نور

Bahraich Great Freedom Fighters (Hindi and English)