سید مظفر حسین کچھوچھوی سابق رکن لوک سبھا بہرائچ

مولانا سید مظفر حسین
مولانا سید مظفر حسین کی پیدائش اکتوبر 1919ء میں بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع فیض آباد کے مشہور قصبہ کچھوچھہ میں ہوئی۔ آپ کے والد کا نام سید اشرف حسین کچھوچھوی تھا۔ آپ کی والدہ کا نام محمد النساء بیگم تھا۔
*حالات
مولانا سید مظفر حسین نے ابتدائی تعلیم کچھوچھہ میں ہی حاصل کی ۔حسین اشرف حدیث کا دور آپ نے جامعہ نعیمیہ مرادآباد، اترپردیش سے حاصل کی۔آپ نے جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں حضرت صدر الافاضل مولانا نعیم الدین سے حدیث کا دور پڑھا۔آپ کو اپنے والد سید اشرف حسین کچھوچھوی سے بیعت وخلافت حاصل تھی اور ، بکثرت افراد آپ سے بیعت تھے۔آپ اردو ، عربی اور فارسی زبانوں کے ماہر تھے۔آپ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔[4] مولانا مظفر حسین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور بانی رکن بھی تھے۔
*سیاسی سفر
مولانا سید مظفر حسین کا سیاسی سفر ٖڈاکٹر امبیڈکر کی سیاسی پارٹی ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا سے شروع ہوا ۔ مولانا مظفر حسین پہلی بار تیسری لوک سبھا کے لیے مرادآباد سے منتخب ہوئے ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا کے ٹکٹ پر۔دوبارہ 1980 میں بہرائچ (لوک سبھا حلقہ) سے انڈین نیشنل کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔


Comments

Popular posts from this blog

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ

حضرت سید سالار مسعود غازیؒ- جنید احمد نور

Bahraich Great Freedom Fighters (Hindi and English)