مولانا سید اسلم شاہؒ بہرائچی ایک تعارف
احاطہ شاہ نعیم اللہ المعروف بہ احاطہ اسلم شاہ میں واقع مولانا اسلم شاہ ؒ کی قبر مبارک مولانا سید اسلم شاہؒ کی پیدائش 1905 ء میں شہر بہرائچ کے مشہور و معروف خاندان میں ہوئی تھی۔آپ خاندانِ شاہ نعیم اللہ ؒ بہرائچی کے چشم و چراغ تھے۔۔آپ کے والد حضرت شاہ الحسن ؒ اپنے وقت کے مشہور و معروف بزرگ ہوئے ۔آپ خانقاہ نعیمیہ کے سجادہ نشین تھے۔ خانقاہ نعمیہ بہرائچ حالات آپ نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ۔مزید تعلیم دارالعلوم ندوۃ العلماء سے حاصل کی تھی۔ بہرائچ و اطراف ضلع بہرائچ میں سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ مظہریہ نعیمیہ کی اشاعت میں آپ اہم کردار تھا۔آپ کے سیکڑوں مرید تھے۔خاص طور پر بہرائچ ،گونڈہ شہروں ۔ مولانا اسلم شاہؒ نے دارالعلوم ندوۃ العلماء سے سند فراغت حاصل اس کے بعد ارباب دارالعلوم ندوۃ العلماءنے بحیثیت مدرس انہیں آج کے پاکستان کے کوہاٹ(صوبہ سرحد؍خیبر پختونخوا ) بھیج دیا ۔ وہاں 12 سال تک تدرسی خدمات انجام دینے کے بعد 1938ء میں وہاں سے مستعفی ہو کر بہرائچ اپنی خاندانی خانقاہ میں زیب سجادہ ہوئے۔مولانا محمد ادریس ذکاؔ گڑہولوی اپنے پیر قطب القطاب حضرت مولانا محمد بشا...