سید بڈھن بہرائچی سلسلہ نقشبندیہ کے مشہور بزرگ
سید بڈھن بہرائچی کی مزار سید بڈھن بہرائچی کی پیدائش شہر بہرائچ کے محلہ بڑی ہاٹ میں ماہ رمضان میں ہوئی تھی۔ولادت کے وقت آپ کے سر کے تمام بال سفید تھے اس لئے آپ کا نام بڈھن پڑگیا تھا۔ آپ کے والد کا نام مخدوم سید اللہ داد تھا۔ حالات سید بڈھن بہرائچی کا خاندان ساتویں صدی ہجری میں ہلاکو خاں کے پر فتن زمانہ سے پناہ حاصل کرنے کے لئے بغداد سے ہندستان آیا تھا اور علاقہ ادوھ کے بہرائچ میں اقامت اختیار کی اور بہرائچ میں ایک محلہ آباد مخدوم پورہ کے نام سے آباد کیا جو موجودہ وقت میں بڑی ہاٹ کے نام سے مشہور ہے۔ سید ظفر احسن بہرائچی اپنے والد مولانا سید شاہ اعزازالحسن نقشبندی مجددی (سجادہنشین خانقاہ نعیمیہ بہرائچ سے نقل کرتے ہے کہ قدیم زمانے میں بہرائچ میں دو مرتبہ ّآتش زنی ہوئی چوں کہ اس وقت بہرائچ کی ساری آبادی پھوس کے مکانات پر مشتمل تھی اس لئے سارا شہر جل گیا اور کوئی بھی اپنا سامان بچا نہ سکا اسی آگ میں میرا مکان بھی جل گیا اور میرے گھر کا اثاثہ قیمتی نوادرات اور کتابیں وغیرہ سب ضائع ہو گئیں اسی میں مخدوم سید بڈ...