”صدائے وطن“ مجموعہ کلام بابا جمال بہرائچی منظر عام پر
صدائے وطن“ مجموعہ کلام بابا جمال بہرائچی منظر عام پر۔” آج شہر کے محلہ ناظر پورہ میں واقع عبد القادر انٹر کالج میں الاحسان اکیڈمی بہرائچ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب رونمائی بسلسلہ ”صدائے وطن“ مجوعہ کلام حضرت مولانا جمال الدین احمد بابا جمال بہرائچی مرحوم و مغفور جس کے مرتب جنید احمد نور ہے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد مسعود صاحب امام مسجد خنجر شہید رحمہ اللہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد محمد ظفر نے بابا جمال کی نعت رسول پیش کیا۔ تقریب کی صدارت محترم جناب سید مسعود المنان صاحب سئینر ایڈووکیٹ نے کی جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر محمد سلمان بلرام پوری استاد جواہر نوادے اسکول بہرائچ اور مہمان اعزازی کے طور پر محترم جناب خالد نعیم صاحب اور بابا جمال بہرائچی کے شاگرد محترم جناب ماسٹر عبد الرحیم صاحب نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر سفیان احمد انصاری اور جناب خالد نعیم صاحب نے مقالات پیش کیے، ان کے علاؤہ ڈاکٹر محمد عبداللہ صاحب ، ڈاکٹر محمد سلمان بلرام پوری،جناب جمال اظہر صدیقی، ماسٹر عبد الرحیم صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اکمل نذیر اور ...