علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی اور بہرائچ کا تعلق: جنید احمد نور
* * علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور بہرائچ * از جنید احمد نور بہرائچ 17 ؍ اکتوبر 2021ء 1857 ءکی پہلی جنگ آزادی کے بعد مسلمانان ہند پر جو ظلم وستم توڑے گئے وہ ہم سوچ ہی نہیں سکتے جو لوگ ملک کے حاکم تھے ان کو سب سے زیادہ انگریزوں کے جور و ستم کو برداشت کرنا پڑا جس کا سب سے زیادہ اثر مسلمانان ہند کے تعلیمی مراکز پر پڑا۔ علمائے ہند نے جنگ آزادی کی جد وجہد کا بگل بجا رکھا تھا اور مکاتب میں مجاہدین آزادی کی تربیت بھی ہوتی تھی اور سب سے زیادہ قربانی بھی علمائے ہند نے دی دہلی و اطراف میں ہر طرف پیڑوں پر مسلم علماء کو پھانسی کے پھندوں پر لٹکایا گیا۔جس کے سبب مسلمان تعلیمی میدان میں پیچھے ہو گئے ۔ان کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے جہاں ایک طرف جنگ آزادی میں ناکام ہونے کے بعد علماءکی ایک جماعت نے دارالعلوم دیوبند اور دیگر مدارس کی بنیاد رکھی اور مذہبی تعلیم سے آراستہ کرنا شروع کیا وہیں دوسری طرف سماجی اور تعلیم یافتہ لوگوں نے مسلمانان ہند کی جدید تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کرنی شروع کی جس میں سرکردہ کردار سر سیداحمد خاں نے ادا کیا جن کے بارے میں جناب...