Posts

Showing posts from July, 2020

قطب بہرائچ حضرت سید امیر ماہ بہرائچیؒ

Image
قطب بہرائچ سید امیر ماہ بہرائچیؒ جنید احمد نور   مقبرہ حضرت سید امیر ماہ بہرائچیؒ سید افضل الدین ابو جعفر   امیر ماہ بہرائچیؒ    کو   بہرائچ میں سید سالار مسعود غازیؒ کے بعد   سب سے زیادہ مقبولیت وشہرت   حاصل ہوئی۔آپ کی پیدائش   بہرائچ میں ہوئی ۔آپ کی سن ولادت کسی کتاب میں نہیں ملتی ۔ پروفیسر خلیق احمد نظامی(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) لکھتے ہیں :             میر سید امیر ماہ ؒبہرائچ کے مشہور ومعروف مشائخ طریقت میں تھے۔ سید علاء الدین المعروف بہ علی جاوریؒ سے بیعت تھی۔آپ نے وحدت الوجود کے مختلف مسائل پر رسالہ ’’المطلوب فی العشق المحبوب ‘‘لکھا تھا ۔فیروز شاہ   جب بہرائچ گیا تھا توان کی خدمت میں بھی حاضر ہوا اور ’’بسیار صحبت نیک دگرم برآمد‘‘۔فیروز شاہ کے ذہن میں مزار (حضرت سید سالار مسعود غازیؒ ) سے متعلق کچھ شبہات بھی تھے ،جن کو سید امیر ماہ ؒنے رفع کیا۔عبد الرحمن چشتیؒ (مصنف مرأۃ الاسرار) کا بیان ہے کہ اس ملاقات کے بعد فیروز شاہ کا دل دنیا کی طرف سے سرد پڑگیا تھا، اور اس نے باقی عمر یاد الٰہی میں کاٹ دی۔ ( ...