اخبار الانصار بہرائچ
اخبار الانصار بہرائچ قاضی اطہر مبارکپوریؒ اور بہرائچ کا سفر خود انکی قلم سے بحوالہ ماہنامہ ضیاءالاسلام قاٰضی اطہر مبارکپوری نمبر قیام لاہور کا پورا دور ملک میں سخت انتشار،بے چینی اور فتنہ و فساد سے پُر تھا،ملک کی تقسیم طے ہوچکی تھی،تفصیلات طے ہورہی تھیں،بلکہ 15 اگست 1947ء کی تاریخ بھی مقرر ہوچکی تھی، مولانا فارقلیط نےکہاکہ تقسیم کے وقت امرتسراور لاہور میں فسادات کا خطرہ ہے، اس لئے ہم لوگوں کو یہاں سے وطن چلا جانا چاہئے ،جب سکون ہوگا تو واپس آجائیں گے،ان کو اندازہ نہیں تھا کہ تقسیم ملک اس طرح ہو جائے گی کہ دونوں ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے،چنانچہ پہلے میں چلا آیا ،بعد میں فارقلیط صاحب بھی گئے ،اس کے بعد وہ اخبار الجمعیتہ سے منسلک ہو گئےاور میں بیکار رہا،جگہ کی تلاش میں مدرسوں کا چکر کاٹا مگر کہیں کام نہیں چلا،اسی میں چار پانچ مہینے گزر گئے،سخت پریشانی تھی،مدرسے والے کہتے تھے کہ وہ باہر رہ چکے ہیں اس لئے جب بھی موقع پائیں گے پڑھانا چھوڑ دیں گے۔ اس دور میں مولانا محفوظ الرحمٰن نامی مبارک پور آئے ،و...