Posts

Showing posts from August, 2018

آہ! استاذ الشراء اظہارؔ وارثی

Image
آہ!   استاذ الشرا ء     اظہار          ؔ وارثی بہت قریب ہیں ہم تھوڑا فاصلہ کر لیں۔۔۔۔۔اظہار        ؔوارثی          اظہار         ؔ وارثی صاحب کی ایک یادگار تصویر   ایک کمرے میں کرسی رکھی ہوئی ہے جس   کے بغل میں ایک ٹہنی رکھی ہوئی ہے اور کرسی پر ایک دبلے پتلے سے بزرگ   انسان لنگی اور کرتا پہنے ہوئے ،سر پر کپڑے کی ٹوپی ،   آنکھوں پر کبھی کالا چشمہ    لگائے ہوئے   کرسی کے بغل میں میز پر دوائے اور کچھ رسالے رکھے ہوئے ساتھ میں ہی    ایک سیمسنگ کا اسکرین ٹچ والا بہترین   موبائل رکھا ہوا ہےجس سے آپ اپنے دوستوں احباب کو واٹس اپ اور فون کے ذریعہ رابطہ   کرتے ، کمرے کی ایک دیوار پر کچھ اسناد فریم کی ہوئی لگی ہیں۔ملنے آنے والوں کے لئے کرسی کا انتظام   ہیں۔یہاں بیٹھنے والے بزرگ    شخص کوئی معمولی شخص نہیں   بلکہ وہ شہر بہرائچ کے عظیم الشان شاعر   جناب ا...