Posts

Showing posts from May, 2017

سید ساغر مہدی ساغر بہرائچی

Image
Syed Saghar Mehdi  سید ساغر مہدی ساغر بہرائچی سید ساغر مہدی ساغر بہرائچی نام سید ساغر مہدی تخلص= ساغر بہرائچی پیدائش = 14جولائی1936ء جائے پیدائش = محلہ سیدواڑہ قاضٰی پورا شہر بہرائچ اتر پردیش ہندستان  والد = سیدخورشید حسن زیدی والد ہ= رقیہ بیگم  تعلیم = انٹر تلمذہ = شوق بہرائچی  مذہب= اہل تشیع وفات = 20 دسمبر 1980ء سید ساغرؔ مہدی بہرائچی کی ولادت 14جولائی1936ء کو شہر بہرائچ کے محلہ سیدواڑہ قاضی پورہ میں ہوئی تھی ۔آپ کے والد کا نام سید خورشید حسن زیدی اور والدہ کا نام محترمہ رقیہ بیگم تھا ۔ حالات   سید ساغر مہدی کے والد کا انتقال آپ کے بچپن میں ہی ہو گیا تھا۔آپ کے بڑے بھائی سید اصغر مہدی نجمی ؔ 1954ء میں کراچی پاکستان گئے تھے اور وہیں بس گئے۔ والد کی وفات کے بعد آپ کی کفالت کی ذمہ داری آپ کے ماموں سید ہدایت حسین زیدی قمر نے لی اور بہن اور بھانجوں کی کفالت مذہبی ذمہ داری کے ساتھ نبھائی۔ساغر مہدی کے ماموں سید ہدایت حسین زیدی کو شعر و شاعری کا شوق تھا،ان کی رہائش گاہ پر اکژ ادبی محفلیں ہو تی رہتی تھی۔جسکی وجہ سے ساغر مہدی کو بھی شعری ذوق پیدا ہوا ...