فیروز شاہ تغلق اور درگاہ سید سالا ر مسعود غازی میں سر منڈانے کی حقیقت

فیروز شاہ تغلق اور درگاہ سید سالا ر مسعود غازی میں سر منڈانے کی حقیقت جنید احمد نور بہرائچ کل یعنی ۳۱؍جولائی ۲۰۲۱ء کو میں نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور سوال کیا تھا کہ یہ جگہ کہاں پر واقع ہے۔جس پر تمام لوگوں نے درست اور غلط جوابات بھی دے اور کچھ نے نامعلوم ہونے کا جو اب دیا۔اسی میں ایک صاحب نے تصویر کی جگہ تو صحیح بتائی لیکن تاریخ غلط بتائی۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس جگہ کا فیروز شاہی دور سے کوئی تعلق نہیں وہ نوابین اودھ کے دور کی تعمیر ہے۔ اس کے بعد موصوف نے ایک کتاب کا صفحہ شیئر کیا جس میں لکھا تھا بادشاہ تغلق نے بہرائچ درگاہ کا سفر کیا اور خواب دیکھا جس سے فیروز شاہ تغلق نے اپنا سر منڈایا اور اس کو دیکھ کر امیروں نے بھی سر منڈایا ۔ جو صحیح ہے لیکن ہم یہاں اس سر منڈانے کی حقیقی وجہ کا بیان کر رہے جو تاریخی اور فیروز شاہ کے درباری عفیف شمس سراج ، عبد الرحمن چشتی اور پروفیسر خلیق احمد نظامی کی کتابوں سے نقل ہے ۔ عفیف شمس سراج لکھتے ہیں کہ مختصر یہ کہ بادشاہ (فیروز شاہ تغلق ...