Posts

Showing posts from April, 2018

جمال وارثی بہرائچی

Image
سید عبد الشکور تخلص جمال ؔ وارثی کی پیدائش 1894ءمیں علاقہ ادوھ کے شہر بہرائچ کے محلہ قاضی پورہ میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر سید عبدالشکور جمالؔ وارثی تھے۔ڈاکٹر عبرت بہرائچی نقوش رفتگاں میں آپ کے بارے میں لکھا ہے کہ جمال صاحب مولانا وارث حسن صاحب کے مریدین میں تھے۔جن کا مزار لکھنؤ کی ٹیلے والی مسجد پہ ہے۔ آپ نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی تھی۔ آپ کی شادی مرحوم سید کلیم احمد صاحب کی چھوٹی بہن سے ہوئی تھی۔ آپ کا مولانا شاہ نعیم اللہ بہرائچیؒ خلیفہ حضرت مرزا مظہر جان جاناںؒ کے خاندان سے قریبی تعلق تھا۔ جمال وارثی ریاست نانپارہ میں کافی وقت تک سربراہ کار کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دئے ۔آزادی کے بعد آپ نے کچھ دنوں تک حضرت سیف اللہ شاہ سجادہ نشین خانکاہ بڑی تکیہ میں منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ آپ کے پسماندگان میں ایک بیٹے شہر بہرائچ کے مشہور وکیل سید مسعود المنان ایڈوکیٹ اور ایک بیٹی جو پاکستان میں بیاہی ہے بقید حیات ہے اس کے علاوہ آپ کے ایک صاحب زادے سید عبد المنان (شہر بہرائچ کے مشہور ہاکی کھلاڑی )اور تین بیٹوں کا انتقال ہو چکا ہے۔ جمالؔ وارثی مرحوم کے