حضرت بسم اللہ شاہ چشتیؒ

حضرت بسم اللہ شاہ چشتیؒ زیر ترتیب کتاب ’’تذکرۂ مشاہیر بہرائچ‘‘ سےنقل جنید احمد نور نام۔حضرت بسم اللہ شاہ قادری چشتی بہرائچی ؒ جائے ولادت۔ٹیکری صوبہ بنگال تاریخ وفات ۔ ۱۴ ؍جمادالثانی ۱۲۱۸ ھ مطابق ۲ ؍اکتوبر ۱۸۰۳ ء مقبرہ۔مزار واقع خانقاہ چھوٹی تکیہ محلہ چکی پورہ شہر بہرائچ حضرت بسم اللہ شاہ قادری چشتیؒ۔آپ کا تعلق صوبہ بنگال کے ٹیکری نام کے مقام سے تھا(ٹیکری موجودہ وقت میں صوبہ بہار کے ضلع گیا میں ایک شہر ہے)۔حضرت بسم اللہ شاہ کو بشارت ہوئی تھی کہ بہرئچ جاکر حضرت سید سالار مسعود غازی ؒ کے مزار مقدس پر حاضری دیں۔ آپ بہرائچ تشریف لائےاور ہمیشہ کے لئے یہاں کے ہو کر رہ گئے اور محلہ چکی پورہ میں اپنی خانقاہ قائم کی جو خانقاہ چھوٹی تکیہ کے نام سے مشہور و معروف ہے۔آپ کے ساتھ تین درویش چھڑے شاہ،خاکی شاہ اور محبت شاہ بھی آئے تھے،جن کی مزارات بھی شہر میں موجود ہیں۔ حضرت شاہ نعیم اللہ بہرائچیؒ اور حضرت بسم اللہ شاہ معاصر تھے۔حضرت بسم اللہ شاہ قادری چشتی ؒچھوٹی تکیہ میں آپ کی رہائش تھی۔وہاں مسجد نہ ہونے کی وجہ ...