زہرہ بی بی، ماہ جیٹھ کا میلہ اور بارات کا رواج

زہرہ بی بی، ماہ جیٹھ کا میلہ اور بارات کا رواج جنید احمد نور حضرت سید سالار مسعود غازیؒ کی شہادت کو ۱۰۲۰ سال گزر چکے ہیں اب تک مگر ان کی یادیں آج بھی مقامی اور بیرونی عوام پر روز اول کی طرح نقش ہیں۔ ان کی درگاہ جو شمالی ہندوستان کی سب سے قدیم اور بڑی درگاہ ہے جس کی تاریخ ایک ہزار سال قدیم ہے جہاں بلا تفریق مذہب و ملت، اہل اسلام کے ساتھ ساتھ برادران وطن بھی اپنے عقیدت کے نذرانے پیش کرنے آتے ہیں آج بھی گنگ وجمن تہذیب کا دلکش نمونہ اہل وطن کے سامنے پیش کرتی ہے۔ یہاں سال میں تین مرتبہ سالانہ میلوں کا اہتمام ہوتا جن کے نام اس طرح ہیں :۔ (۱) سالانہ میلہ بسنت (۲)سالانہ میلہ رجب(میلہ عرس) (۳) سالانہ میلہ جیٹھ۔ میلہ بسنت میں جیٹھ میلہ کی تاریخ طے جاتی ہے اور یہ میلہ ۵دنوں تک ہوتا ہے جبکہ رجبی میلہ آپ کی شہادت کی یادگار ہے اور یہ بھی ۵ دن تک ہوتا ہے ، جبکہ میلہ جیٹھ سالانہ ای...